مزید خبریں

گھارو،امتحانی سینٹر کی تبدیلی کیخلاف شاگرد سراپا احتجاج

گھارو (نمائندہ جسارت)حیدرآباد بورڈ کی جانب سے ہائرسیکنڈری اسکول گھارو کے امتحانی سینٹر کو دھابیجی مقرر کیے جانے والے عمل کیخلاف سیکڑوں طالبات نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر اسکول کے سامنے احتجاج کیا اور سینئر کی منتقلی کو شاگرد دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ گھارو ہائر سیکنڈری اسکول سے امتحانی سینٹر کو دھابیجی منتقل کرکے گجو، ساکرو، تھہیم گوٹھ ،لیٹ اسٹاپ سمیت گردونواح کے سیکڑوں شاگردوں کو سخت مشکلات میں ڈال دیا ہے جہاں اس کی منتقلی سے ہمارے لیے اخراجات میں اضافہ کا سبب ہو گا اور دیگر پریشانیوں میں بھی بڑھیں گی۔ انہوں نے چیئرمین آف بورڈ سے اپیل کی ہے کہ وہ سینٹر کی منتقلی کو روکنے کے احکامات جاری کرکے اس مہنگائی میں جہاں غریب کے لیے تعلیم خواب بنتا جارہا ہے انہیں مزید مشکل میں جانے سے بچائیں گے ۔