مزید خبریں

اسد اللہ بھٹو ودیگر کا مدرسہ جامعہ مدینہ العلوم کا دورہ

سکھر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ، سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے مدرسہ جامعہ مدینہ العلوم کا دورہ کیا جہاں جاری ترقیاتی کام کے بارے میں انہیںآگاہ کیا گیا، جنرل سیکرٹری ادارہ مدینہ العلوم تشکیل احمد صدیقی اور مہتمم جامعہ مفتی محمد یوسف مزاری نے زمین کے کام کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی ،اسداللہ بھٹو نے بلاول خان مزاری سے بھی زمین کے کام کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری ، ریلوے پریم یونین کے سیکریٹری جنرل خیر محمد تنیو بھی موجود تھے۔