مزید خبریں

میرپورخاص، گرد ونواح میں اتائی ڈاکٹرز موت بانٹنے لگے

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپور خاص اور اس کے گردونواح میں اتائی ڈاکٹر موت اور خطرناک بیماریاں بانٹنے لگے، ہیلتھ کیئر کمیشن غیر فعال ہونے کی وجہ سے اتائی بے لگام ہیں، غریب اور سادہ لوح لوگ اتائیوں سے علاج کروانے لگے، اتائی اب تک متعدد لوگوں کی جانیں لے چکے ہیں اور خطرناک بیماریاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص اور اس کے گردونواح میں اتائی ڈاکٹروں نے پنجے گاڑ لیے ہیں اور سادہ لوح لوگوں کی جانیں چھین رہے ہیں اور لوگوں میں خطرناک بیماریاں بانٹنے میں مصروف ہیں اتائی ڈاکٹر غیر معیاری سرنجیں اور دوائیں دے کر مریضوں کو مزید پیچیدہ امراض کی طرف دھکیل رہے ہیں اتائی اب تک متعدد جانیں لے چکے ہیں اور ایک سرنج کئی کئی مریضوں کو لگا کر مزید خطرناک بیماریاں بانٹنے میں مصروف ہیں اور انہیں کوئی ادارہ روکنے والا نہیں ہے اتائیوں پر کارروائی کیلیے حکومت سندھ نے ہیلتھ کیئر کمیشن تشکیل دیا تھا لیکن ہیلتھ کیئر کمیشن غیر فعال ہونے کی وجہ سے اتائی لوگوں کی جانوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں۔ میرپورخاص کے سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر صحت، سیکرٹری صحت اور دیگر متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہیلتھ کیئر کمیشن کو فعال کر کے اتائیوں کے خلاف کارروائی کر کے ان کو معصوم لوگوں کی جانوں سے روکا جائے۔