مزید خبریں

بدین ،کسٹم پولیس کا تاجر کے گھر چھاپا ،چوری کی گاڑیاں برآمد

بدین(نمائندہ جسارت) کسٹم پولیس کے بدین میں چھاپے تاجر رہنما کے گھر اور شو روم مالک کے شو روم پر چھاپے نان کسٹم اور چوری کی گاڑیاں برآمد۔کسٹم پولیس نے بدین میں تاجر رہنما امتیاز میمن کے علی ٹائون میں واقع گھر پر چھاپا مار کر ایک نان کسٹم قیمتی گاڑیاں برآمد کر لیں جبکہ امتیاز میمن گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا بدین پولیس کے مطابق چھاپا کسٹم حکام حیدرآباد نے نان کسٹم گاڑی کی اطلاع پر مارا تھا کسٹم حکام برآمد کی گئی گاڑی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ اس سے قبل کسٹم حکام نے تھانہ بائی پاس پر واقع ایک کار شو روم پر چھاپا مار کر دو گاڑیاں برآمد کر ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی گاڑیوں میں ایک گاڑی نان کسٹم اور ایک گاڑی چوری کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی سال سے بدین میں نان کسٹم اور چوری کی گاڑیوں کی خرید فروخت اور استعمال کا سلسلہ بڑے پیمانے پر چل رہا تھا کسٹم حکام نے غیرقانونی کاروبار میں ملوث دو اہم کارندوں کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد ان کی نشاندہی پر بدین ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گاڑیوں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ نان کسٹم اور چوری کی گاڑیوں کے کاروبار میں ملوث شوبی نامی بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ کو حیدرآباد پولیس نے ایک ماہ قبل گرفتار کیا تھا مذکورہ ملزم پر نان کسٹم اور چوری کی سیکڑوں گاڑیوں کی فروخت کا الزام تھا کراچی حیدرآباد اور بدین میں ملزم کے خلاف درجنوں مقدمات بھی درج ہیں۔