مزید خبریں

ڈگری،نادرا انچارج اور عملے کیخلاف شہریوں کا احتجاج

ڈگری(نمائندہ جسارت) نادرا ڈگری کے انچارج اور عملے کی جانب سے دور دراز سے آنے والے صارفین سے کی جانے والی زیادتیوں کے خلاف نادرا سینٹر ڈگری کے سامنے غلام قادر،سومار خاصخیلی ،عنایت جروار،شکیل احمد،عابد حسین اور دیگر کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم شناختی کارڈ بنوانے کے لیے روزانہ گائوں سے آتے ہیں مگر نادرا انچارج دوسرے ضلع کا جواز بنا کر دیہات سے آنے والوں کو کارڈ بنا کر دینے کے بجائے واپس بھیج دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نادرا آن لائن سسٹم کے تحت پورے پاکستان کے لیے کام کررہا ہے اور پاکستان کا ہر شہری اپنے کسی بھی قریبی نادرا سینٹر سے کارڈ بنوا سکتا ہے جبکہ نادرا انچارج ڈگری نے اپنا ہی قانون بنا رکھا ہے،میرپورخاص کے علاوہ دوسرے اضلاع سے آنے والے ڈگری کے نزدیکی گائوں کے رہائشیوں کو دوسرے ضلعے کا بہانہ بناکر واپس کردیتا ہے،ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ مظاہرین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں شناختی کارڈ بنا کر دیے جائیں۔ادرا آفس ڈگری کے انچارج اور عملے کی من مانیوں کا نوٹس لے کر انہیں دیگر اضلاع سے آنے والے صارفین کو کارڈ بنا کر دینے کا پابند کیا جائے۔