مزید خبریں

لسبیلہ ،یادگارشہدا پولیس کا افتتاح ،اہل خانہ کی بھرپور شرکت

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی،ایس ایس پی لسبیلہ دوستین خان دشتی نے یادگار شہدائے لسبیلہ پولیس کا افتتاح کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی،ایس ایس پی لسبیلہ دوستین خان دشتی نے یادگار شہدائے لسبیلہ پولیس کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں شہدا کے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے اہل خانہ اور سرکاری محکموں کے افسران شریک ہوئے ۔تقریب کے موقع پر لسبیلہ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے ضلعی انتظامی افسران کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی،ایس ایس پی دوستین خان دشتی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ فرحان سلیمان رونجھو اور شہدائے کے لواحقین نے یادگار پر پھولوں کے گلدستے رکھے۔ شہدا کے اہل خانہ میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ،ایس ایس پی لسبیلہ کی جانب سے تحائف تقسیم کیے۔ تقریب کے موقع پر مختلف سرکاری محکموں کے افسران کی بڑی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی اور ایس ایس پی لسبیلہ نے شہدا کے اہل خانہ اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ میں امن کی بحالی اور دہشت گردی کے خلاف فورس کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ملک اور صوبے کیلیے جان قربان کرنے والے زندہ و شہید ہیں شہید کی موت قوم کی حیات ہے اس کے پیچھے بہت بڑا فلسفہ ہے جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں تاریخ انہیں معاف نہیں کرتی ہے۔ ڈپٹی لسبیلہ نے کہا کہ ایس ایس پی لسبیلہ دوشتین خان دشتی نے یادگار شہدا بناکر یہ ثابت کردیا ہے کہ شہدا ہمارے دلوں میں زندہ ہیں جبکہ اس موقع پر شہدا کے اہل خانہ نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر لسبیلہ کے مختلف سرکاری محکمے کے بالا افسران،سیاسی و سماجی معتبرین شخصیات شہدا کے اہل خانہ سمیت کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔