مزید خبریں

گڑسے بنی اشیا ء کی برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک میں گڑ اورگڑسے بنی اشیاء کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل 2022 تک کی مدت میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو35.91 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گڑ اورگڑ سے بنی اشیا کی برآمدات سے ملک کو27.91 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،اپریل میں گڑ اورگڑسے بنی اشیا کی برآمدات کاحجم 5.20 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ۔