مزید خبریں

ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی نما ئش 12تا 24 جون منعقدہو گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹیکسٹائل کے شعبے کی دنیا کی سب سے بڑی نمائش Techtextil ،Texprocess اورHeimtexti فرینکفرٹ میں 12جون سے 24 جون، 2022 تک منعقد کی جائے گی۔دنیا بھر میں کووڈ19سے دوسال تک یہ نمائش بھی بری طرح سے متاثر ہوئی تھی لیکن اب ایک بار پھر آب وتاب کے ساتھ اس کے انعقاد کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔2000 سے زیادہ نمائش کنندگان عالمی نمائش کا حصہ بنیں گے جبکہ پاکستان سے 120 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔پاکستان سے براہ راست نمائش کنندگان میں لکی ٹیکسٹائل ملز، صداقت لمیٹڈ، گوہر ٹیکسٹائل ملز، نشاط چونیاں، نشاط ملز، آدم جی انٹرپرائزز، ماسٹر ٹیکسٹائل اینڈ سیفائر فنشنگ کے اسٹالز بھی ہوں گے جبکہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکومت پاکستان کے زیر اہتمام ایک قومی پویلین قائم کیا جائے گا۔اے سی ایس ٹیکسٹال،مومٹیکس ایکسپو لمٹیڈ،نعمان ٹیری ٹاول ملز،زیبر اینڈ ذبیر فیبرکس اور دیگر بنگلا دیش کے مینوفیکچررز اپنی مصنوعات کی تشہیر کریں گے۔ لکی ٹیکسٹائل ملز کے سی ای او جاوید یونس ٹبہ نے کہا کہ ہیم ٹیکسٹائل ایک ایسا موقع ہے جس میںہر سال یورپ اور دنیا بھر سے اپنے باقاعدہ صارفین کو ایک پلیٹ فارم پر ملنے کا موقع ملتا ہے۔ ہم وبائی امراض کووڈ19 کے بعد پہلے ہیم ٹیکسٹائل ایڈیشن کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہیں۔