مزید خبریں

امریکا پاکستان اور جارجیا پاکستان بزنس کونسل کے درمیان معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امریکاپاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے اعلیٰ تجارتی وفد نے جارجیا پاکستان بزنس کونسل کے آفس کا دورہ کیا اس موقع پرجورجیا چیمبر آف کامرس بورڈ آف ڈائریکٹر اورفائونڈر ممبر رحیم شاہ،عمران نیازی ،ایم اورڈائریکٹر وایم پاک جورجیا چیپٹر کے پریذیڈینٹ اور فاروق مغل کی سربراہی میںگلوبل سیکرٹری سید ناصر وجاہت،عاطف خان اورشاہد اسلم نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے ساتھ اعزازی شیلڈز بھی دی گئیںاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے گلوبل سیکرٹری سید ناصر وجاہت نے کہاکہ امریکا میں مقیم پاکستانی ملک کی معیشت کو بہتر کرنے میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں انہوںنے کہا کہ امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم اور جورجیا پاکستان بزنس کونسل کے درمیان ایم او یو دستخط ہوگئے جس کے تحت پاکستانی مصنوعات امریکاکی مختلف منڈیوں میں فروخت کے لیے لائی جا سکیں گی سید ناصر وجاہت نے کہاکہ جورجیا اور اٹلانٹا کی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں جس کے لئے بہت جلد امریکی تاجروں کا وفد پاکستان کا دورہ بھی کرے گا انہوںنے کہا کہ جورجیا پاکستان بزنس کونسل نے امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون سے پہلے دومنصوبے جس میں انٹیریر ڈیزائنگ اور آفس کنسٹریشن شامل شامل ہیںدستخط ہوئے ہیں جس کے تحت پاکستانی کمپنی بلاکس انٹیریر کے سی ای او احمر وقار کوا نٹیریر ڈیزائنگ و آفس کنسٹریشن اور پاکستانی فرنیچر کو جورجیارایکسپورٹ کرنے کا موقع ملے گا۔