مزید خبریں

یوبی جی رہنمائوں کا چیئرمین شہزاد علی ملک پر بھرپور اعتماد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک میں جاری معاشی بحران، موجودہ حالات میں تاجروں وصنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے یونا ئٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کی قیادت نے مرکزی چیئرمین یو بی جی شہزاد علی ملک پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سال2023کے اہف پی سی سی آئی انتخابات کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کا اجلاس مرکزی چیئرمین شہزاد علی ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایف پی سی سی آئی کے الیکشن 2023 کے لیے یوبی جی کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے اور الیکشن مہم کے لیے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔اجلاس میں تمام شرکا نے شہزاد علی ملک کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار اور مکمل تعاون کا عزم کیا ہے۔اجلاس میں یوبی جی کے صدر زبیر طفیل،سیکرٹریجنرل ظفر بختاوری،چیئرمین سندھ ریجن خالد تواب ،سینئربزنس لیڈر ریاض الدین شیخ، سابق سینئرنائب صدور ایف پی سی سی آئی مظہرعلی ناصر، محمد حنیف گوہر اوراختیار بیگ،تنویر احمد شیخ،غضنفر بلور، حاجی افضل اور دیگر نے شرکت کی۔