مزید خبریں

ٹی پی ایل کارپ کی جانب سے کراچی کے ساحل کی صفائی مہم کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی پی ایل کارپ نے عالمی یوم بحریات کے موقع پر دراز پاکستان کے اشتراک سے کلفٹن کے ساحل پر صفائی کی مہم کا آغاز کیا ۔اس عظیم مقصد کے لیے ٹی پی ایل کارپوریشن کی جانب سے کئے جانے والے تعاون کی حوصلہ افزائی کی گئی اور فاضل مادوں اور کچرے کو جمع کرکے اسے لینڈ فلز پرپہنچانے کے عزم کو سراہا گیا ۔اس اقدام کا بنیادی مقصد ٹی پی ایل کی مختلف کمپنیز سے منسلک ملازمین کو یکجا کرکے اپنی سرزمین کی بہتری ، اسے بچانے اور اس میں تبدیلی لانے کے لیے عملی کوششوں کا آغاز کرنا تھا ۔