مزید خبریں

مرکنٹائل ایکس چینج میں 17.5ارب روپے کے سودے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈمیںگزشتہ روز میٹلز, انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے17.5ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 16124رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 5.684ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوںکی مالیت 2.883 ارب روپے،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.659 ارب روپے،ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.651 ارب روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت 1.866 ارب روپے،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 614.593 ملین روپے،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت328.581 ملین روپے رہی۔