مزید خبریں

ہچیسن پورٹس پاکستانی مستحق طلباء کی تکنیکی ٹریننگ کو مکمل سپانسر کرے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ملک کے ڈیپ واٹر کنٹینر ٹرمینل ، ہچیسن پورٹس پاکستان نے ملک میںمستحق نوجوان طلباء کی اعانت کے لئے دی ہنر فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ شراکت داری ہچیسن پورٹس پاکستان کے سی ایس آر پروگرام کا حصہ ہے جس کا عنوانTeach for Tomorrow’ ‘ہے، جو ہچیسن پورٹس کے Dock School کے تعلیمی اقدام کی ایک کڑی ہے۔ اس پروگرام کونہ صرف نوجوانوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مالی مدد فراہم کرے گی۔