مزید خبریں

سابق ڈی جی کے آنے کے بعد تنخواہیں تعطل کا شکار ہوگئیں،ایچ ڈی اے ملازمین

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )ایچ ڈی اے (ہاؤسنگ پروجیکٹ کے کنٹریکٹ ملازمین) کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد و ڈائریکٹر جنرل حیدرآباد ڈولپمنٹ اتھارٹی فواد غفار سومرو سے اپیل کی کہ ایچ ڈی اے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے کنٹریکٹ ملازمین 4 ماہ سے تنخواہوں کے منتظر ہیں اور جیسا کہ اب آپ کو ڈی جی ایچ ڈی اے کا چارج بھی دے دیا گیا ہے تو ایچ ڈی اے کے ہاؤسنگ پروجیکٹ میں کام کرنے والے عارضی ملازمین آپ سے اپنی تنخواہوں کا معاملہ حل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ فواد سومرو ایچ ڈی اے کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے تقریباً قلیل تنخواہ پر کام کرنے والے 200 سے زائد کنٹریکٹ/عارضی ملازمین کو فروری کے بعد تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کے سبب چار ماہ سے ان کے گھروں میں فاقے کی صورتحال ہے جبکہ یہ ملازمین ریگولر دفاتر میں کام بھی کر رہے ہیں جس کی آپ اسکروٹنی بھی کرواسکتے ہیں۔ سابق ڈی جی سہیل خان کے آنے کے بعد سے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں تعطل کا شکار ہوگئیں، سہیل خان نے عارضی ملازمین کے حوالے سے ایک اشتہار نکالا جس کے بعد سے عارضی ملازمین کشمکش کا شکار ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ ایچ ڈی اے کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے عارضی ملازمین کا تنخواہوں کا مسئلہ حل کریں۔