مزید خبریں

ٹنڈوجام کی ہر نشت پر پیپلز پارٹی کا مقابلہ کریں ،علی زیدی

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کے صوبائی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ وہ ٹنڈوجام کی ہر نشست پر پیپلز پارٹی کا مقابلہ کریں سندھ کے عوام ہمارے ساتھ الیکشن کے ریزلیٹ بتا دے گا ۔یہ بات انہوں نے اپنے اعزاز میں حاجی خاوند بخش جیہجو ضلع حیدرآباد کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے جانے والے عشایئے اور رضوان ایڈووکیٹ کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا عوام ہمارے ساتھ ہے ہم پاکستان اور سندھ کو خاندانی سیاست اور امریکا کی غلامی سے نجات دلاکر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹنڈوجام کے سیاسی میدان کو خالی نہیں چھوڑیں گے اور پیپلزپارٹی کی ہر سیٹ پر مقابلہ کیا جائے گا اور ہم جلد تحریک انصاف کے اُمیدواروں کا اعلان کریں گے ۔