مزید خبریں

آئس کے نشے نے نوجوان کی جان لے لی

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) آئس کے نشے نے نوجوان کی جان لے لی ٹنڈوجام میں آئس کا نشہ تیزی سے پھیلنے لگا ۔ موسیٰ کھٹیان ٹنڈوجام کے رہائشی آصف شاہ انتقال علاقے کے لوگوں کے مطابق آئس کے نشے کی وجہ سے ہو گیا لوگوں کے مطابق آئس کا نشہ نوجوان نسل میں تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن انتطامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اس کے فروخت کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے یہ نشہ پھیلتا جارہا ہے ۔انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ اس نشے کی فروخت میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے نو جوان نسل کو اس نشے سے بچائے آصف شاہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔