مزید خبریں

میہڑ کے رہائشی بروکرکا احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) میہڑ کے رہائشی بروکرغلام مصطفی قنبرانی نے پلاٹ کے کمیشن کے پیسے نہ ملنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ علاقے کے بااثر شخص حسین علی سیال کا14ہزار فٹ کے پلاٹ کا سودا کیا جس کا کمیشن طلب کرنے پر وہ قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ کمیشن میرا حق ہے جو کہ ہضم کرگیا ہے جبکہ اس پر میرا بیس ہزار روپے کا قرض بھی جو دینے کو تیار نہیں ہے اعلی حکام نوٹس لیں ۔