مزید خبریں

سندھی ادبی بورڈ کا سالانہ بجٹ بڑھایا جائے ، سلیم اختر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزماں عاطف نے سندھی ادبی بورڈ کے کتاب گھر کا دورہ کیا اور کتاب گھر کے احاطے میں سندھی ادبی بورڈ کے بنائے گئے جھنڈے کا افتتاح بھی کیا اور کتاب گھر کے منیجر سلیم اختر پیرزادہ سے کتابوں کی فروخت اور دیگر معاملات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزماں عاطف کو کتاب گھر کے منیجر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ کتب کی فروخت میں اگرچہ کافی بہتر آئی ہے لیکن پھر بھی پڑھنے والوں کی جانب سے کئی سالوں سے اسٹاک سے ختم کتابوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے ، جبکہ کئی مرتبہ اسٹاک سے ختم کتب کو دوبارہ چھپوانے اور رسالوں کی وقت سر اشاعت کے بارے میں ڈیمانڈ کی گئی ہے۔ اس موقع پر مخدوم سعید الزماں عاطف نے کہا کہ ہمیں اپنے معزز پڑھنے والوں کی ڈیمانڈ کا بہت احساس ہے، لیکن سندھی ادبی بورڈ کو سندھ حکومت سے ملنے والی سالانہ گرانٹ بہت محدود ہے، ادارے کو ملنے والی گرانٹ سے صرف تنخواہ، پنشن اور یوٹیلیٹی بلز وغیرہ کی ادائیگی بہت مشکل سے ہوتی ہے، جس کی وجہ سے کتابوں کی چھپائی میں مسائل درپیش ہیں، اس کے برعکس پھر بھی کتابوں کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے اور وقت بہ وقت نئے اور ری پرنٹ کتابوں کی اشاعت کا کام جاری ہے۔ سندھی ادبی بورڈ کی گرانٹ کم از کم دوگنا کرکے دی جائے تاکہ کتابوں کی اشاعت کا عمل تیز ہوسکے۔ مخدوم سعید الزماں “عاطف” نے کہا کہ ادارے میں مالی مسائل ہونے کے باوجود ہم نے پڑھنے والوں کی سہولت کے لیے سندھی ادبی بورڈ کے تمام کتابوں اور سالوں پر 70 فیصد رعایتی سیل لگائی گئی ہے، جس سے نہ صرف پڑھنے والوں اور خاص طور پر لائبریریوں کو بھی بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔