مزید خبریں

شعبہ ہیلتھ کا عملہ شکایت پر توجہ دے ، کارروائی ہوگی، مصطفیٰ قائمخانی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ایڈ منسٹر یٹر فا خر شاکر و میونسپل کمشنر سید شفیق احمد شاہ کی ہدایت پرحید ر آباد کے عوام کو صاف ستھرا اور صحت مندماحول فراہم کرنااولین ترجیح ہے شعبہ ہیلتھ کا عملہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ڈیوٹی کی ٹائمنگ کی پابندی یقینی بنائیں عوامی شکایات پر بھرپور توجہ دی جائے ڈائریکٹر ہیلتھ مصطفی قائمخانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ لطیف آباد و سٹی کی زیرنگرانی عملے کو عوامی شکایات پر فوری عمل کرنے کی ہدایت کی اور اپنی ڈیوٹی کی ٹائمنگ پر حاضری کو یقینی بنائیں۔ آٹوبھان روڑ بنگالی کالونی لطیف آباد نمبر 5-8-10 کے مین روڑ چوراہوں اور فٹ پاتھ پر جھاڑو ورک کیا گیا اور سڑکوں کے اطراف سے کچرا اٹھایا گیا مختلف ایریاز کی نالیوں کی صفائی کی گئی اور گلی محلوں سے کچرا اٹھایا گیا ہے۔ حالی روڑ حسین آباد، لطیف آباد نمبر 11-12 ائر پوٹ روڑ سڑکوں کے دونوں اطراف اور فٹ پاتھوں پر جھاڑو ورک کیا گیا گلی محلوں میں نالیوں کی صفائی کی گئی جگہ جگہ سے کچرا اٹھایا گیا لطیف آباد نمبر7-2-9 میر فضل ٹاون یونٹ نمبر 6 کے مختلف ایریاز میں نالیوں کی صفائی کی گئی گلیوں اور محلوں سے کچرا اٹھایا گیا گاربیج لیفٹنگ کی گئی حیدر چوک، پھلیلی حیدرآباد، پکاقلعہ،شاہی بازار کے مختلف علاقوں میں نالیوں سے سلٹ نکالی گئی گلی محلوں سے کچرا اٹھایا گیا ہے۔جھاڑو ورک کیا گیا سڑکوں اور چوراہوں کی صفائی کروائی گئی سڑکوں اورچوراہوں سے کچرا اٹھا یا گیا ہے۔ حسن علی آفندی روڈ، فقیر کا پڑ، اور گجراتی محلہ میں نالیوں کی صفائی کروائی گئی گلی اور محلوں میں جھاڑو ورک کیا گیاجگہ جگہ سے کچرا اٹھایا جارہاہے اور روزانہ کی بنیاد پر گاربیج لیفٹنگ کی گئی ہے ڈیوٹی پر موجود ملازمین کو چیک کیا جاراہا ہے کتے کے کاٹنے سے حیدرآباد کی عوام کو محفوط رکھنے کیلیے روزانہ کی بنیاد پر مہم چلائی جارہی ہے مہم کو مؤثر بنانے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ عوام کو صاف ستھرااور صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے۔