مزید خبریں

جیکب آباد ،وفاقی ادارے کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں وفاقی ادارے کی نان کسٹم پیٖڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی ،تین غیر قانونی گاڑیاں تحویل میں لیکر خانہ پری کی گئی ،بااثروں کی بڑی گاڑیاں گرفت میںنہ آسکی ۔جیکب آباد میں گزشتہ روز وفاقی ادارے کسٹم اینٹی اسمگلنگ یونٹ کی جانب کارروائی کرکے لاکھوں مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو تحویل میںلیا گیا جس میں3 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں آلٹو، میرا، سوئفٹ گاڑیاں شامل ہیں۔حکام کے مطابق برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی مارکیٹ میں 70 لاکھ کی مالیت ہے،جیکب آباد میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بھرمارہے وفاقی ادارے کی جانب سے کارروائی میں صرف تین نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑ کر خانہ پری کی گئی ہے جبکہ شہر میں بڑی گاڑیاں جو کہ کروڑوں کی مالیت کی ہیں گرفت میں نہیں لی جا سکی ہیں ۔