مزید خبریں

فتنہ خان نے تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے ڈالے، مریم نواز

لاہور (نمائندہ جسارت ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ناجائز کام کے عوض ہیرے، سینکڑوں کنال زمین اور اربوں روپے ہتھیائے گئے، فتنہ خان نے تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے ڈالے، بند لفافے کی منظوری کے وقت ایسٹ ریکوری یونٹ پھرایسٹ میکنگ یونٹ بن جاتا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جب کابینہ سے بند لفافے کی منظوری لی جاتی ہو تو Asset Recovery unit پھر منی گالہ گینگ کا Asset making unit بن جاتا ہے۔ناجائز کام کے عوض ہیرے، سینکڑوں کنال زمین اور اربوں روپے ہتھیائے گئے۔ جس ڈھٹائی وسینہ زوری سے فتنہ خان نے تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے ڈالے، شاید ہی کوئی مثال دنیا میں ملے۔علاوہ ازیںمسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ 4 سال کی نااہلی، نالائقی اور بے حسی نے ملکی معیشت کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر عوام کو شہباز شریف سے امید ہے اور ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ تباہ حال معیشت کے باوجود جہاں سے بھی ممکن ہوا عوام کو ریلیف دیں گے۔ انشاءاللہ پہلے بحالی ،پھر خوشحالی۔