مزید خبریں

پرویزمشرف کی صحت کےلیے دعاگو ہوں، نواز شریف

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف کی بیماری سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ نواز شریف کا کہنا تھاکہ مشرف کی صحت کےلیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔قبل ازیں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھاکہ پرویز مشرف کو واپس لانے کےلیے ان کے خاندان سے رابطہ کیا گیا، فیصلہ ان کی فیملی کو کرنا ہے، پرویز مشرف کی فیملی کے جواب کے بعد انتظامات کیے جاسکتے ہیں۔خیال رہے کہ سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف دبئی میں مقیم ہیں اور گزشتہ دنوں ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی۔