مزید خبریں

الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کو مشکوک بنارہا ہے،عقیل خان

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے بلدیاتی الیکشن میں پری پول دھاندلی کی جارہی ہے، امیدواروں کے حلقے تبدیل کردیے ہیں اور ووٹر سرٹیفکیٹس کا اجرا روک دیا ہے ۔ انہوںنے اپنے بیان میں مزید کہاہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے اپنے ہی بنائے گئے قانون کو ماننے سے انکاری بلدیاتی الیکشن کو مشکوک بنا رہا یے، 8300 پر ووٹر لسٹ کا جو میسج آ رہا ہے اس کو بھی تسلیم نہیں کر رہا ہے اور نہ ہی الیکٹرول سرٹیفکیٹ بنا کر دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو مقامی الیکشن آفس سے ووٹر سرٹیفکیٹس کے اجرا
میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ جماعت اسلامی کے امیدواروں کو مسلسل تنگ کیا جا رہا ہے، جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ان کے حلقے سے نکال کر دور مقامات پر منتقل کر دیا ہے جماعت اسلامی کے امیدوار راحیل قریشی کو مسلم ہا¶سنگ سوسائٹی،عرفان قائمخانی کو پھلیلی سے نکال کر کرسچن کالونی میں منتقل کر دیا ہے جماعت اسلامی کے امیدواروں کے وارڈ، ٹا¶ن اور یوسی بھی چینج کر دیے گئے ہیں الیکشن کمیشن نے شہر بھر میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کے ساتھ مسائل پیدا کر دیا ہے۔ عقیل احمد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادیوں کی سرپرستی کر رہاہے تاکہ ان کے امیدواروں کو بلا مقابلہ لانے کی کوشش کی جا سکے،جماعت اسلامی ایسا ہر گز نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے بنائے گئے قانون کے مطابق ایکٹرول سرٹیفکیٹ جاری کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ان مسائل پر فوری نوٹس لیتے ہوئے مقامی الیکشن عملے کو جماعت اسلامی کے امیدواروں کو جلد از جلد ووٹر ایکٹرول سرٹیفکیٹس کے اجرا کی تاکید کرے ۔