مزید خبریں

حکومت وعدے کے مطابق لوڈشیڈنگ میں کمی کروائے،انجمن تاجران سندھ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سندھ حیدرآباد کے صدر صلاح الدین غوری، چیئرمین غلام اصغر پہنور،امجد آرائیں ساجد سولنگی، محمدعلی راجپوت،تقی شیخ و عہدیداران نے مشترکہ بیان میں کہا کہ تاجروں نے حکومت اپنے نافذ کردہ حکم نامہ کے مطابق مارکیٹ رات 8 بجے بند کرنے کے فیصلے کی حمایت کی لیکن حیدرآباد کی تاجر برادری نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر تعاون کرتے ہوئے بازار رات 8 بجے بند کرنا شروع کردیا۔ صدر صلاح الدین غوری نے کہا ہے کہ حکومت کا ساتھ تعاون تاجروں نے کاروبار اس لیے بند کر کے کیا اس عمل سے توانائی کی بچت اور لوڈ شیڈنگ بھی کم سے کم ہوگی، چیرمین غلام اصغرپہنور نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حیدرآباد کی انتظامیہ نے حیسکو کے ساتھ لوڈشیڈنگ کے
حوالے سے بات چیت نہیں کی اگر کی ہوتی حیسکو اپنا لوڈشیڈنگ وقت مقرر کرتا لیکن حیسکو نے اپنی ظالمانہ روش کو برقرار رکھتے ہوئے حیدرآباد میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا ہے، جس سے تاجر برادری شدید گرمی کے موسم میں اور بڑھتی مہنگائی میں کاروبار کرنے پر مجبور اور پریشان ہے جنرل سکریٹری امجد آرائیں نے کہا مارکیٹ میں خریدار عوام بھی مشکلات میں مبتلا ہے، کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں، دکاندار اپنے گاہکوں کے آرڈرز پورے نہیں کر پا رہے، تاجروں کے لئے دکانوں کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے ساجد سولنگی نے کہا کہ تاجر ذہنی طور پر اذیت میں مبتلا ہیں، لہذا وفاقی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے حیسکو سے لوڈ شیڈنگ پر فو ری کمی پر گفتگو کی جائے، بصورت دیگرتاجر برادری میں احتجاج اور عدم تعاون پر مجبور ہو جائے گی،جس کی ذمے داری انتظامیہ پر ہوگی اجلاس میں عبدالرشید ملک،سعیدالدین شیخ،ڈاکٹر طاہر راجپوت،محبوب ابڑو،علی عابد بالادی،حکیم علی محمدپپو آرائیں, ذولفقار بخاری,رضوان شیخ,شاہزیب,ندیم راجپوت,کلیم شیخ, محمداعظم،محمد ارشدملک،طاہرآرائیں،طاہر مغل،لیاقت شاہ سمیت ودیگر بھی شریک تھے۔