مزید خبریں

مسلمانوں سے معاندانہ سلوک پرایمنسٹی انٹرنیشنل کی تشویش

نئی دہلی(صباح نیوز)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ پیغمبر اسلام سے متعلق گستاخانہ بیان پر ہونے والے ملک بھر میں مظاہروں میں طاقت کا بے جا استعمال نہ کریں۔ سربراہ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا بورڈ آکر پٹیل نے منگل کوجاری بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت خصوصی طور پر ان مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کر رہی ہے جو اپنے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے خلاف بات کرنے اور پرامن طریقے سے اپنے اختلاف کا اظہار کرنے کی جرا¿ت کرتے ہیں۔ بھارتی حکام کی طرف سے طاقت کے بےجا استعمال، بغیر بتائے حراست میں لیے جانا اور تعزیراتی مکانات مسمار کرنے کے ساتھ مظاہرین کے خلاف کریک ڈاو¿ن بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون اور معیارات کے تحت بھارت کے وعدوں کی مکمل خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ یہ بیان اتر پردیش میں حکام کے تشدد کے الزامات سہنے والے مسلمانوں کے گھر مسمار کرنے کے دو دن بعد آیا۔