مزید خبریں

عثمان بزدار مراعات کیس‘ لاہور ہائیکورٹ نے اعتراض ختم کر دیا

لاہور (نمائندہ جسارت) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مراعات نہ دینے کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرکے کیس لاہور ہائیکورٹ میں فکس کردیا۔ عثمان بزدار کی سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی مراعات نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے اعتراض کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے اعتراض دور کرکے پرنسپل سیٹ لاہور ہائیکورٹ کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ملتان بینچ پر زیر سماعت کیس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل کو ہدایت کی کہ اگر ملتان بینچ پر کوئی فیصلہ ہوگیا ہے تو پتا کرائیں۔