مزید خبریں

الخدمت فائونڈیشن کی امداد طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کر دی گئی

اسلام آباد (اے پی پی) افغانستان کے عوام کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت امداد افغان حکام کے حوالے کردی گئی۔15 ٹن غذائی امداد سے لدا ٹرک طورخم میں پاک افغان سرحد کی زیرو لائن پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی یہ کھیپ الخدمت فائونڈیشن نے پاک افغان تعاون فورم کے تحت عطیہ کی ہے۔ یہ امداد افغان حکام کے حوالے کرنے کے موقع پر پاکستان کی طرف سے الخدمت فائونڈیشن کے محمد شہاب، تحصیلدار غنچہ گل اور افغانستان کی طرف سے انچارج قاری صداقت، سعادت اللہ، قاری کامران خزانہ دار اور سیکورٹی انچارج مولوی عبدالرحمن موجود تھے۔