مزید خبریں

وزیر خزانہ پھر پیٹرول‘ بجلی کی قیمت بڑھانے والے ہیں‘ شیخ رشید

راولپنڈی (صباح نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ عنقریب ایک مرتبہ پھر پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں۔ ٹوئٹر پر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں میں سرکس کر رہی ہے، غریب بدحال اور دل برداشتہ ہوگیا ہے، اسمبلیاں کھیل تماشا بن گئی ہیں، اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقا کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج 7 ارب ڈالر، فارن ترسیلات اور فارن ریزرو نیچے آ گئی ہیں، قبر کا ریٹ بھی 7 سے 15 ہزار روپے ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور شہباز شریف کے تمام کیسز کا ریکارڈ محکموں سے غائب کردیا گیا۔