مزید خبریں

کابل کا محمدعلی جناح اسپتال افغان حکومت کے حوالے

کابل (آن لائن) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کی جانب سے بنائے گئے محمد علی جناح اسپتال کو افغان حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف لاہور اور افغان وزارت صحت کے درمیان کابل کے محمد علی جناح اسپتال میں مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے، اس موقع پر پاکستان کے سفیر منصور احمد خان اور افغانستان کے وزیر صحت قلندر عباد بھی موجود تھے۔پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت اسپتال کے عملے میں ایک ماہ کی تنخواہیں( تقریباً 52 ہزار امریکی ڈالر) بھی تقسیم کی گئیں۔