مزید خبریں

Jamaat e islami

عمران خان کوگرفتار کرنا رانا ثنا کی بڑھکیں ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا رانا ثنا اللہ کی بڑھکیں ہیں، لگتا ہے اکتوبر میں انتخابات ہوجائیں گے، عمران خان حکمت عملی کے تحت ہی تاخیر کر رہے ہیں۔ فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں 19 صوبوں کی ضرورت ہے اور 19 صوبوں کے براہ راست انتخابات ہوں، تمام ڈویژنز کو صوبے بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی ہمارے وزیراعلیٰ نے بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیے جبکہ بلوچستان کو دیکھ لیں کیا چاغی کو کوئٹہ سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے؟ فوج کا بجٹ کم ہو رہا ہے اور خطرات بڑھ رہے ہیں۔