مزید خبریں

تباہ حال معیشت کے باوجود عوام کو ریلیف دینگے، مریم صفدر

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ 4 سال کی نااہلی، نالائقی اور بے حسی نے ملکی معیشت کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، مگر عوام کو شہباز شریف سے امید ہے اور ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ تباہ حال معیشت کے باوجود جہاں سے بھی ممکن ہوا عوام کو ریلیف دیں گے۔ پہلے بحالی، پھر خوشحالی۔