مزید خبریں

ملکی معیشت کو بچانے کیلیے سخت فیصلے کر رہے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ کیا آج موجودہ حکومت کو اس معاہدے کے ذریعے ہاتھ باندھ کر معاملات طے کرنے پڑ رہے ہیں، کیونکہ آئی ایم ایف کہتا ہے ہمیں حکومت کا نہیں پاکستان کا پتا ہے، اس معاہدے پر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے دستخط کیے ہیں، اس معاہدے پر شوکت ترین نے دستخط کیے ہیں۔