مزید خبریں

بلاول کی ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات‘ اہم امور پر گفتگو

تہران/ اسلام آباد (صباح نیوز+ آن لائن) وزیر خارجہ بلاول زرداری کی ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور اپنے ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، اقتصادی اور توانائی میں تعاون بڑھانے سمیت مختلف اہم امور اتفاق کیا گیا، بلاول زرداری نے زور دیا کہ دنیا کو بھارت میں اسلامو فوبیا کی مذمت کرنا ہوگی، اسلام آباد میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی ملاقات، پاکستان اور ایران نے متعدی بیماریوں کے کنٹرول کیلیے سرحد پار تعاون بڑھانے پر بھر پور اتفاق کیا گیا، صحت کے شعبے میں ایران اور پاکستان کے عوام کے مفاد کیلیے بھر پور کام کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے دورے کے دوران بلاول زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی اور انہیں اپنی سہولت کے مطابق دورہ پاکستان کی سرکاری دعوت بھی دی۔