مزید خبریں

پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت دے، نواز شریف

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں، نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نوازشریف نے کہا کہ پرویز مشرف کی صحتیابی کیلیے اللہ تعالی سے دعاگو ہوں، وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔