مزید خبریں

اسکردوکی ترقی کیلیے معیاری تعلیم ناگزیرہے،عارف علوی

اسکردو(صباح نیوز)ا سکردو گرلز ہائی اسکول قائد آباد میں سرکاری ا سکولوں میں زیر تعلیم طالب علموں کے لیے ٹرانسپورٹیشن وظیفے کی فراہمی کے لیے شروع کیے گئے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے بچوں کو تعلیم کے حصول میں درپیش مشکلات کو حل کرنے کی ضرورت ہے ، ، خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن بنانا ہوگی۔ پاکستان میں حصول ِ تعلیم کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور اس سلسلے میں وسائل کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔