مزید خبریں

لاپتاافراد کی بازیابی اور عدالت میںپیش کرنے کاحکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میںلاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ، عدالت نے لاپتا افراد کی فوری بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ پولیس، محکمہ داخلہ، ڈی جی رینجرز اور دیگر سے 25 اگست کو رپورٹ طلب کرلی۔معززجج نے محمد شریف، سلیم الرحمن، نوید علی، منیف علی، ادریس، عثمان اور دیگر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ لاپتا شہریوں کی بازیابی کے لیے طویل عرصے سے سندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں زیر سماعت ہیں ، لاپتا شہریوں کے اہلخانہ نے بازیابی کے لیے درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔