مزید خبریں

سعودیہ کا پاکستانی طلبہ کے لیے اسکالرشپ کااعلان

اسلام آباد (آن لائن)سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ کے لیے 25 جامعات میں اسکالرشپ کا اعلان کردیا، اسکالر شپ کے لیے منتخب ہونے والے طلبہ کو وظیفہ سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی ) پاکستان کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق ڈپلوما، بیچلرز، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کے طلبہ اس اسکالر شپ سے مستفید ہوسکتے ہیں۔سعودی عرب کی جانب سے علم سیاسیات، قانون، تعلیم، ایڈمنسٹریشن، معاشیات، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس ، زراعت، عربی، اسلامک اسٹیڈیز اور میڈیا سائنسز میں اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔