مزید خبریں

کراچی کا پانی ٹینکروں کے ذریعے شہریوں کو بیچا جارہا ہے، عبد الجمیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی علاقہ لانڈھی غربی یوسی خواجہ اجمیر کالونی کے تحت گلی نمبر 12 نزد عثمانیہ مسجد 36سی میں علاقے کے عوام کی سہولت کیلیے پینے کے پانی کے برما کا افتتاح کیا گیا۔ برمے کا افتتاح امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان نے کیا۔جبکہ اس موقع پر ناظم علاقہ لانڈھی غربی حسیب احمد خان،یونین کونسل خواجہ اجمیر کالونی کے جماعت اسلامی کے چیئرمین کے امیدوار ڈاکٹر محمد ادریس وائس چیئرمین کے امیدوار محمد ابراہیم انصاری،وارڈ کونسلر کے امیدوار شمس الحق انصاری ودیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔ عبدالجمیل خان نے کہا کہ کراچی کا پانی ٹینکروں کے ذریعے کراچی کے شہریوں کو بیچا جاتا رہا۔پانی ٹینکروں میں تو آتا ہے لیکن نلکوں میں نہیں آتا۔پانی ایک بنیادی ضرورت ہے لیکن ٹینکر مافیا نے واٹر بورڈ کی ملی بھگت سے کراچی کو کربلا بنا دیا،لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں لیکن کراچی کے شہریوں کی کوئی شنوائی نہیں ہے۔