مزید خبریں

عبدالحق کیمپس واقعے کی مذمت کرتے ہیں‘جمعیت

کراچی (پ ر)اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ اردو عبدالحق کیمپس میں گزشتہ روز رونما ہونے والے واقعے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ ترجمان جمعیت عبدالحق کیمپس نے کہا کہ جامعہ اردو عبدالحق کیمپس میں گزشتہ روز رونما ہونے والا واقعہ انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سیکورٹی اداروں کی موجودگی میں اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا باعث تشویش ہے۔ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ جامعہ کا امن برقرار رہے اور مستقبل میں ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔