مزید خبریں

وفاق المدارس العربیہ کے تحت تربیتی ورکشاپ

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت اساتذہ و معلمین کیلیے تدریسی و تعلیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرے گا،جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن میں وفاق المدارس العربیہ سندھ کے ناظم و رکن مرکزی مجلس عاملہ مولانا امداداللہ یوسف زئی کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا۔انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں تدریب المعلمین کے حوالہ سے اعلان کیا گیا تھا،اس اعلان کی روشنی میں ملک بھر کے جید ماہر مدرسین اور اراکین عاملہ نے تجاویز مرتب کی ہیں،انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ملک بھر میں دینی اداروں کی تعداد میں جہاں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے وہیں مدرسین اور اساتذہ میں مہارت کے حصول کیلیے پڑھائے جانے والے مختلف علوم و فنون پر دسترس کیلیے تربیت کی بھی اشد ضرورت ہے۔