مزید خبریں

طلبہ واساتذہ کو ذیابیطس کی تعلیم کیلیے اخوت فاؤنڈیشن کامنصوبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صنوفی پاکستان اور اخوت فاؤنڈیشن کے ایک مشترکہ منصوبے کے تحت اخوت کے زیر اہتمام صوبہ پنجاب میں چلنے والے اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ کو ٹائپ ون ذیابیطس اور ٹائپ 2ذیابیطس کے اسباب سے احتیاط کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ یہ منصوبہ عالمی کڈز پروگرام (کڈز اینڈ ڈایابیٹز ان اسکول) کے تحت کام کرے گا۔ بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن (IDF) اور مختلف شراکت داروں کے زیراہتمام دنیا بھر میں چلنے والے کڈز پروگرام کو صنوفی کا تعاون حاصل ہے۔پروگرام کا مقصد بچوں کیلیے اسکولوں میں ایک محفوظ اور معاون ماحول کو فروغ دینا ہے۔ اخوت فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اظہار الحق ہاشمی نے کہاکہ متاثر کن ذہنوں کے طرز عمل اور نظریات کی نشوونما میں اسکول کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے اور نوجوان آبادی میں ٹائپ 2 ذیابیطس اور موٹاپے کی روک تھام پر توجہ مرکوز کرنے والے کڈز پروگرام جیسے ایک مربوط منصوبے کا نفاذ اس وقت کی ضرورت ہے۔ ہم نہ صرف اخوت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام اسکولوں میں کڈز پروگرام متعارف کرائیں گے ۔