مزید خبریں

خون کاعطیہ ثواب اور صحت وتندرستی بھی ہے‘حنید لاکھانی

کراچی (پ ر) ماہر تعلیم و سماجی رہنما حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے تحت دنیا بھر میں خون کے عطیات دینے کے عالمی دن کے موقع پر ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے خون کاعطیہ ثواب بھی ہے اور صحت و تندرستی بھی ہے ہمیں تمام ان افراد کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے جو بنا کسی لالچ اور غرض کے صرف انسانیت کی مدد کے لیے خون عطیہ کرتے ہیں ، مریضوں ، زخمیوں اور تھیلیسیمیا کے مریضوں کی جان بچانے کے لیے خون کی ضرورت پڑتی ہے، پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی آج کا دن خون کے عطیات دینے کے عالمی دن کے طور پر منایا جارہا ہے آج کے دن ہر ایسے صحت مند انسان کو جو کسی بھی طرح کی مہلک بیماری میں مبتلا نہیں ہے ۔