مزید خبریں

ایم ڈی اے کی کارروائی نے تیسر ٹاؤن سے لینڈ مافیا کو بھگا دیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے عملی اقدامات رنگ لے آئے، یہ بات کراچی اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے بانی و چیئرمین ندیم شیخ نے جاری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ تفصیلات کے مطابق ندیم شیخ نے ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سہیل خان کا چارج سنبھالتے ہی تیسر ٹاؤن کی زمین قبضہ مافیاسے واگزار کرانا لائق تحسین ہے اور( ڈی جی)ایم ڈی اے سہیل خان کے ان اقدامات سے تیسر ٹاؤن کے الاٹیز نے سکھ کا سانس لیا ہے اور سیکٹر 77 کو لینڈ گریبرز سے خالی کروانا (ایم ڈی اے ) کا احسن اقدام ہے ، سندھ گورنمنٹ اور (ایم ڈی اے) نے تیسرٹاؤن کے الاٹیز میں احساس تحفظ پیدا کیا ہے ، ندیم شیخ نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے سہیل خان کی ٹیم پروفیشنل افراد پر مشتمل ہے جس میں ڈائریکٹر اسٹیٹ لینڈ اختر میؤ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر حسنین ایوب و دیگر کی انتھک محنت نے تیسرٹاؤن سے لینڈ مافیا کو بھاگنے پر مجبور کیا ۔ ندیم شیخ نے مزید کہا کہ فیز 1 کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور فیز 2 کے تمام سیکٹرز کو فزیکل پزیشن دی جائے۔ علاوہ ازیں محکمہ انسداد تجاوزات کے مسماری آپریشن کے دوران ایک اہم کارروائی کی گئی ہے،ادارہ ترقیات ملیر کی اسکیم تیسر ٹاؤن کے کمرشل سیکٹرA 29میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کے ذریعے تقریباً53 ایکٹر سے زائد علاقے کو واگزار کروالیا گیا ہے۔