مزید خبریں

سندھ اسمبلی :پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی میں ہاتھاپائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے اراکین نے سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں احتجاج کیا۔ارکان نے گو مراد گو مراد ، نہیں چلے گی نہیں چلے گی غنڈہ گردی نہیں چلے گی کے نعرے لگائے۔نعرے بازی کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی بجٹ تقریر جاری رکھی۔پی ٹی آئی کے ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔پی ٹی آئی ارکان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔پی ٹی آئی ارکان نے نعرے بازی جاری رکھی۔انہوں نے نا منظور نامنظور کالا بجٹ نا منظور کے نعرے۔امپورٹڈ حکومت نا منظور، آئی ایم ایف حکومت نا منظور ،آؤ مل کر کھاتے ہیں اور امپورٹڈ حکومت بناتے ہیں کے نعرے لگائے۔اجلاس کے دوران پی ٹی آئی ارکان اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی بھی ہوئی اور ایک دوسرے پر بجٹ کتابیں ماری گئی۔ہنگامہ آرائی کے دوران پیپلز پارٹی کے ارکان نے وزیر اعلیٰ کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہوگئے۔