مزید خبریں

بجٹ عوامی آرا کی روشنی میں بنایاگیا، سندھ حکومت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار سندھ کا بجٹ عوامی آرا کی روشنی میں ترتیب دیا گیا، سندھ کے بجٹ کو عوامی امنگوں اور ترجیحات کے مطابق مرتب کرنے پر سٹیزن بجٹ کا عنوان دیا گیا۔سندھ حکومت کے مطابق سروے میں 18 سال سے لے کر 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی رائے لی گئی۔ عوامی رائے اور ترجیحات جاننے کے لیے سروے، اشتہارات، ورکشاپس کے ذریعے فیڈ بیک حاصل کیا گیا۔