مزید خبریں

سندھ کے بجٹ کو مستردکرتے ہیںہرسطح پر احتجاج کریں گے، خرم شیرزمان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان نے کہاہے کہ سندھ کے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں،اس کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کریں گے۔منگل کو سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میںخرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ کی تاریخ میں بڑی چوری ہوئی ہے،پیپلز پارٹی کی قیادت سب سے بڑی چور ہے،کلثوم چانڈیو نے دعا حلیم پر جھپٹ کر موبائل چھینا،منور وسان موبائل لے کر بھاگ گیا،اپنی ماں بہنوں کے موبائل چھینتے ہو،ہاں تم لوگ چور ہو،آصف علی زرداری کی ٹریننگ چوری کی ہے،ہم ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔