مزید خبریں

حکومت رہ گئی تو دشمن سے زیادہ ملک کا نقصان کرے گی،عمران خان

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں نے دو ماہ میں ہمارے ساڑھے تین سال سے زیادہ مہنگائی کردی ہے۔ خیبرپختونخوا ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیر خزانہ کہتے ہیں ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں، مزید مہنگائی ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گھی، آٹا، چینی، چاول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، ان لوگوں کو اپنے ملک کے عوام کی فکر نہیں امریکا کے حکم کی فکر ہے۔انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج کرنا ہم سب کا حق ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نچلے طبقے کو پیسے دے تاکہ لوگوں پر بوجھ کم پڑے چوروں کے ٹولے کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض ہوگا اس کا مطلب پارلیمنٹ ختم۔ راجہ ریاض لوٹا ہے وہ ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا۔ شہباز شریف نے حکومت میں آتے ہی اپنے کیسز ختم کر دیے چیئرمین پی ٹی آئی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اپنے دور میں کسی پر جھوٹا کیس نہیں بنایا۔ بیوروکریسی میں کرپٹ لوگوں کو آگے لایا جارہا ہے یہ لوگ پاکستان کا نظام تباہ کر رہے ہیں، یہ ملک کے سارے اداروں کو تباہ کر رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ یہ پاکستان کے کسی ادارے کو نہیں چھوڑیں گے، سب کو تباہ کریں گے، یہ حکومت رہ گئی تو دشمن سے زیادہ ملک کا نقصان کرے گی ،مجھ پر 8 مقدمے درج کیے گئے ہمارے دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے۔ بلاول کے لانگ مارچ اور فضل الرحمان کے دو لانگ مارچ میں کبھی ان کا راستہ نہیں روکا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج کریں گے۔ان کی حکومت پر بھی عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا دباؤ تھا مگر انہوں نے عوام پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف مہنگائی مارچ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صنعتوں کو پیسہ دیا تاکہ صنعتیں بند نہ ہوں، جہاں جہاں ہماری حکومت تھی وہاں صحت کارڈ دیا، کامیاب جوان اور کامیاب پاکستان میں نوجوانوں کو سود کے بغیر قرضے دیے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 سال میں پاکستان پر 2 خاندانوں نے حکومت کی ہے، آج سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں، دونوں خاندانوں کا علاج، چھٹیاں، پیسے باہر ہیں۔’حکمرانوں کو امریکا نے ہم پر مسلط کیا‘ امریکا ان حکمرانوں کو کنٹرول کرسکتا ہے کیوں کہ ان کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم روس سے 30 فیصد سستا تیل خرید رہے تھے، ہم نے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمت میں کمی کی۔’کورونا کے دوران معیشت اور مزدوروں کو بچایا‘ اپوزیشن نے پریشر ڈالا کہ کورونا میں لاک ڈاؤن لگادو۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا خیال تھا کہ لاک ڈاؤن سے ہی وبا سے بچا جاسکتا ہے، چین نے لاک ڈاؤن لگایا تو لوگوں کو گھروں میں کھانا پہنچایا جاتا تھا ہمارے پاس اتنے وسائل اور انفرااسٹرکچر نہیں تھا کہ لاک ڈاؤن لگا کر لوگوں کو گھروں میں کھانا پہنچا سکیں، جس حکومت کو کہتے تھے اہل نہیں اس نے اپنے غریبوں اور معیشت کو بچایا