مزید خبریں

کے الیکٹرک تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائے‘خرم دستگیر

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بجلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کے الیکٹرک اوور بلنگ کے معاملے کو دیکھے اورغیر منصفانہ بلنگ کو روکا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت توانائی میں کے الیکٹرک حکام سے ملاقات کے دوران کیا۔وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے کہا کہ وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کی ہدایت پر منتخب نمائندوں اور کے الیکٹرک کے درمیان رابطہ قائم کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔ رکن قومی اسمبلی قادر خان مندو خیل نے مقررہ تاریخ کے قریب بلوں کی تقسیم کا معاملہ اٹھایا، جس سے عوام کو لیٹ سرچارج برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے یقین دلایا کہ لوڈ مینجمنٹ کو معقول بنایا جائے گا، زائد بلنگ کی شکایات کو دور کیا جائے گا اور بلنگ کے طریقہ کار میں کسی بھی تضاد کو فوری طور پر دور کیا جائے گا۔اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل، جام عبدالکریم بجڑ، آغا رفیع اللہ، کشور زہرہ ،اسامہ قادری اور قادر خان مندوخیل نے شرکت کی۔