مزید خبریں

سابق حکومت کیخلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، پاک فوج

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ سابق حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، جھوٹ کا سہارا لے کر حقائق کو مسخ کرنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہماری طرف سے قومی سلامتی کے اجلاس (ایف ایف سی مٹینگ) میں بھی واضح کیا گیا تھا کہ بیرون ملک سے حکومت کے خلاف سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے، افواج پاکستان کی لیڈر شپ کو من گھڑت پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا جارہا ہے‘انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی طبیعت بہت خراب ہے، فوج کا خیال ہے کہ انہیں پاکستان واپس آنا چاہیے مگر حتمی فیصلہ اُن کی فیملی کو کرنا ہے۔ میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے افواج پاکستان کی لیڈر شپ کومن گھڑت پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کورونا کی مد میں ملنے والے پچھلے بجٹ سے ہم نے6ارب حکومت کو واپس کیے ہیں جبکہ بڑی تربیتی مشقوں کے لیے نقل وحرکت محدود کردی گئی ہے، فوج کے تعلیمی نظام سے70ہزارطلبہ زیرتعلیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع کے لیے مختص بجٹ پر بہت شور ہوتا ہے‘انہوں نے کہا کہ رواں سال کم دفاعی بجٹ کے باوجود ہم نے مزید سو ارب بجٹ کم لیا ہے جبکہ بھارت کے بڑھتے ہوئے دفاعی بجٹ کو بھی سامنے رکھاجائے، جب بھی بجٹ پیش ہوتا ہے تو دفاع کے لیے مختص رقم بجٹ پر بہت شورہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے دورہ چین میں صدر سے ون آن ون ملاقات کی جس کے دور رس نتائج بہت جلد سامنے آنا شروع ہوجائیں گے، سی پیک کی سیکورٹی پر 24 گھنٹے کام ہو رہا ہے، ان معاملات میں ہم نے کوئی کمی نہیں آنے دی۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے چین کے ساتھ پاکستان کے دفاعی تعلقات کی مضبوطی کے لیے قریبی کردار ادا کیا، اُن کا حالیہ دورہ چین بہت اہمیت کا حامل ہے۔