مزید خبریں

بلوچستان کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت )بلوچستان کا مالی سال2023ء 2022ء کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا،اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ نور محمد دمڑ نئے مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔قائمقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی نے وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی ایڈوائس پر اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میںصرف میڈیا کو داخلے کے لیے پاسز جاری کیے جائیں گے۔ 20 اور 21جون کو اجلاس میں بجٹ پر بحث کی جا ئے گی۔ 22جون کو بجٹ2022ء 2023ء پر عام بحث اور مالی مسودہ قانون 2022ء پیش کیا جائے گا، 23جون کو ضمنی مطالبات زر برائے مالی سال 2022-21ء اور بجٹ پر عام بحث 24جون کو سالانہ مطالبات زر برائے مالی سال 2022-23ء پر بات ہوگی، 27جون کو منظور شدہ اخراجات کا گوشوارہ بابت مالی سال 22-23ء اور ضمنی منظور شدہ 21-22ء ایوان کی میز پر رکھا جائے گا 27جون کو مالیاتی مسودہ قانون برائے سال 2022ء کو زیر غور یا پاس کیا جانا مقصود ہوگا اگر کوئی ہو۔